turky-urdu-logo

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے 400 ٹن امدادی سامان غزہ کیلیے روانہ

الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ ریلیف کا 400 ٹن امدادی سامان کراچی پورٹ سے روانہ کردیا۔

صدر الخدمت ڈاکٹرحفیظ الرحمن، چیئرمین ڈیزاسٹر مینجمنٹ اعجاز اللہ خان، فلسطینی سفیر احمد رباعی، این ڈی ایم اے اور حکومتی عہدیداران نے 8ویں کھیپ روانہ کی۔

مصرکے پورٹ سعید سے الخدمت کی بین الاقوامی پارٹنر این جی اوزاور مصری ہلال احمرکے ذریعے امدادی سامان غزہ کے متاثرین تک پہنچایا جائے گا۔

لاہور الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے غزہ ریلیف کا 400 ٹن امدادی سامان کراچی پورٹ سے روانہ کردیا۔

20 کنٹینرز کی کھیپ بحری کارگو جہاز کے ذریعے غزہ کے لیے روانہ کی گئی۔

ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے بتایا کہ الخدمت امدادی سامان جنگ سے متاثرہ غزہ کے مسلمان بہن بھائیوں کو بھجوانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے.

حالیہ بھیجی گئی امدادی کھیپ میں غزہ کے بے گھر اور متاثرہ خاندانوں کے لیے خیمے، چاول، چنے، کمبل، خیمے، تیار کھانوں کے ٹن پیک، فیملی پیک، کچن سیٹ، جیری کین، ادویات و دیگر اشیاء شامل ہیں۔ پاکستانی سفیر نے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے اہل غزہ کےلیے جاری امدادی سرگرمیوں کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ یہ امدادی سامان دراصل اہل پاکستان کی اہل غزہ کےلیے احساس اور محبت ہے، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ الخدمت تعمیر نو میں بھی اپنے حصے کا کام ضرور کرے گی۔

Read Previous

صدر ایردوان عراق کے دارالحکومت بغداد کے لیے روانہ

Read Next

امریکہ کا موقف دھوکہ دہی پر مبنی ہے: اسماعیل ہانیہ

Leave a Reply