turky-urdu-logo

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے فلسطینی اسپیکر راوحی فطوح اور طلبہ کے اعزاز میں عشائیہ — پاکستان اور فلسطین کے عوامی رشتے مزید مضبوط



اسلام آباد — الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے فلسطینی نیشنل کونسل کے اسپیکر مسٹر راوحی فطوح اور پاکستان میں زیرِ تعلیم فلسطینی طلبہ کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔


تقریب میں فلسطین، شام اور متعدد دیگر ممالک کے سفرا، سیاسی رہنما، سینئر سرکاری افسران، ممتاز صحافی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
عشائیے کے دوران فلسطینی طلبہ نے پاکستان میں اپنی تعلیم اور قیام کے تجربات بیان کیے، جبکہ الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن، نائب صدور محمد عبدالشکور اور ایئر مارشل (ر) ارشد ملک نے فلسطین، خصوصاً غزہ میں جاری انسانی امدادی سرگرمیوں اور فاؤنڈیشن کے آئندہ لائحہ عمل پر روشنی ڈالی۔
اپنے خطاب میں فلسطینی نیشنل کونسل کے اسپیکر راوحی فطوح نے الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام اور اداروں کی فلسطین کے لیے غیر متزلزل حمایت قابلِ قدر ہے۔

انہوں نے پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ “پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت دیا ہے، جو ہمارے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔”

Read Previous

27ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت سے منظور، نواز شریف نے بھی حق میں ووٹ دیا

Read Next

میئر استنبول کے خلاف بدعنوانی کے سنگین الزامات — استغاثہ کا امام اوغلو کو 2 ہزار سال سے زائد قید کی سزا دینے کا مطالبہ

Leave a Reply