(رپورٹ: عبید الرحمن ہمدانی)
صدارتی ووٹ استعمال کرنے کے بعد گھر جاتے ہوئے راستے میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے راستے میں ہی موت واقع ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے شہر نعدہ کے گلو جہ گائوںمیں رہنے والے رجب قہرمان نامی ووٹر کو، دوسرے صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے بعد گھر جاتے ہوئے دل کا شدیددورہ پڑا جس کی وجہ سے حالت بگڑ گئی اور زمین پر گر تے ہی موقع پر ہی انتقال کر گئے۔
آس پاس کے لوگوں نے صورتحال کی اطلاع 112 ایمرجنسی کال سینٹر کو دی ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے فرانزک میڈیسن انسٹی ٹیوٹ لے جایا گیا۔
