turky-urdu-logo

افغانستان کے منجمد اثاثے دوحصوں میں تقسیم ایک9/11متاثرین اور دوسرا حصہ انسانی ہمدردی کی امداد پر خرچ ہوگا، امریکی صدر جو بائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان کے منجمد اثاثوں سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔

ایگزیکٹوآرڈرکے تحت افغانستان کی 7 ارب ڈالرز کی منجمد رقم جاری کی جائے گی اوریہ رقم کنسولیڈیڈٹ اکاؤنٹ میں منتقل کرنا ہوگی۔

افغانستان کے 7 ارب ڈالرز کے منجمد اثاثوں میں سے نصف نائن الیون متاثرین کے ازالے کیلئے مختص کیے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا آنے والے مہینوں میں ایک ٹرسٹ فنڈ قائم کرے گا جس کا مقصد اس رقم میں سے 3.5 ارب ڈالرز کے فنڈز افغان عوام کی مدد کیلئے استعمال کرنا ہے جبکہ باقی 3.5 ارب ڈالرز کے اثاثے نائن الیون کے متاثرین کے جاری مقدمات تک امریکا میں ہی رہیں گے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے کا مقصد افغان عوام کو فائدہ پہنچانا ہے، اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ منجمد افغان فنڈز کے منصوبوں پر بات چیت کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق منجمد افغان اثاثوں میں اکثریت امریکی اور دیگر عطیہ دہندگان کی دو دہائیوں میں فراہم کی جانے والی امداد کی رقم ہے۔

خیال رہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو میں افغان سینٹرل بینک کے 7ارب ڈالرز کے اثاثے موجود ہیں جو سابق افغان صدر اشرف غنی کی حکومت کے خاتمے پر امریکی حکومت نے منجمد کردیے تھے۔

طالبان حکومت نے امریکا سے افغان اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کیا تھا اور اس حوالے سے افغانستان میں احتجاج بھی ہوا تھا۔

Read Previous

ترکی کی دوسری خیراتی ٹرین 920 ٹن سے زیادہ امداد کے ساتھ افغانستان کے لیے روانہ

Read Next

افغانستان میں مسجد کے دروازے پر دھماکہ، ایک نمازی شہید متعدد زخمی

Leave a Reply