turky-urdu-logo

افغانستان : سرپرست کے بغیرخواتین کے سفر کرنے پر پابندی عائد

افغانستان میں طالبان نے اعلان کیا ہے کہ مختصر فاصلوں کے سوا خواتین کہیں بھی مرد رشتے دار کے بغیر سفر نہیں کر سکیں گی۔

نیکی کے فروغ اور برائی سے روک تھام کی وزارت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں تمام گاڑیوں کے مالکان کو باور کرایا گیا ہے کہ وہ صرف باحجاب خواتین کو سواری کی پیشکش کریں۔

وزارت کے ترجمان صادق عاکف مہاجر نے اتوار کو اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 45 میل(72 کلومیٹر) سے زیادہ سفر کرنے والی خواتین کے ساتھ اگر کوئی مرد رشتے دار نہ ہو تو انہیں سواری کی پیشکش نہیں کی جا سکتی۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش یہ ہدایات ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہیں جب مذکورہ وزارت نے چند ہفتے قبل ہی افغانستان کے ٹیلی ویژن چینلز کو ایسے ڈرامے اور سیریل کی نشریات بند کرنے کا کہا تھا جن میں خواتین کام کررہی ہیں۔

وزارت نے ٹی وی پر کام کرنے والی خاتون صحافیوں سے بھی کہا تھا کہ وہ نشریات کے دوران حجاب پہنیں۔

عاکف مہاجر نے کہا کہ ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کی خواہشمند خواتین کا باحجاب ہونا بھی لازمی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں میں موسیقی بجانا بند کر دیں۔

 

 

Read Previous

افغانستان: حکومت نے الیکشن کمیشن ختم کر دیا

Read Next

ترکی جلددنیا کی دس بڑی معیشوں میں شامل ہونے جا رہا ہے ،صدر ایردوان

Leave a Reply