turky-urdu-logo

افغانستان: قندھار میں ترک معارف اسکول کے پرنسل کو نشانے بنانے پر ترکی کی مذمت

افغانستان کے علاقے قندھار میں افغان ترک پرائیویٹ اسکول کے پرنسپل ارشاد احمد کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے  جاں بحق کر دیا

انہیں شہر کے آئنو مینا ٹاؤن شپ میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، حملہ آور فرار ہوتے ہوئے ارشاد احمد کا موبائل فون ساتھ لے گئے۔ تاہم افغان پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں

ترک وزارت خارجہ نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم افغانستان میں تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے والے ترک معارف اسکول کے اہلکار کو نشانہ بنانے والے اس گھناؤنے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ مجرموں کی شناخت کرکے انہیں جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ہم مرحوم پرنسپل کے لیے اللہ سے مغفرت کی دعا کرتے ہیں اور  ان کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ افغانستان میں ان کے دوست اور برادر افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

Read Previous

ترکی-ایران کے درمیان پانی کا تنازع طول پکڑ گیا

Read Next

پاکستان: ترک معارف اسکول کے طلبا نے بین الاقوامی سائنس مقابلہ جیت لیا

Leave a Reply