turky-urdu-logo

افغانستان: طالبان نے افغان شہریوں کو غیر مسلح کرنا شروع کر دیا

افغانستان کے دارالحکومت کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان کی جانب سے شہریوں کو غیر مسلح کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

ایک طالبان عہدیدار نے برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ انہوں نے آج سے کابل میں شہریوں سے اسلحہ جمع کرنا شروع کر دیا ہے کیونکہ لوگوں کو اب ذاتی تحفظ کی ضرورت نہیں ہے۔

مذکورہ عہدیدار نے مزید بتایا، "ہم سمجھتے ہیں کہ لوگوں نے ذاتی حفاظت کے لیے ہتھیار رکھے تھے، اب وہ خود کو محفوظ محسوس کر سکتے ہیں، ہم یہاں معصوم شہریوں کو نقصان پہنچانے کے لیے نہیں ہیں۔”

کابل کے رہائشی موبی گروپ میڈیا کمپنی کے ڈائریکٹر سلاد مولسکین نے ٹوئٹر پر کہا کہ طالبان ان کی کمپنی کے کمپاؤنڈ میں ان کی سکیورٹی ٹیم کے پاس رکھے ہوئے ہتھیاروں کے بارے میں پوچھ گچھ کرنے آئے تھے۔

Read Previous

ترکی نے افغانستان کے لیے فضائی سروز معطل کر دی

Read Next

پاکستان: وزیر اعظم عمران خان نے یکساں نصاب تعلیم کا اجرا کر دیا

Leave a Reply