turky-urdu-logo

افغانستان:یوم آزادی پر طالبان کے خصوصی دستوں کا مشقوں میں حصہ

افغانستان کے یوم آزادی پر 19 اگست کو طالبان کے خصوصی دستوں نے مشقوں میں حصہ لیا۔

رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبے زابل کے دارالحکومت قلات میں یوم آزادی کے موقع پر سفید قمیض اور شلوار میں ملبوس خصوصی دستے نے شہر میں مارچ پاسٹ کیا۔

مارچ پاسٹ کے بعد یوم آزادی کی مناسبت سے دستوں نے خصوصی مشقوں میں حصہ لیا جہاں جنگی حربوں کا مظاہرہ کیا گیا۔

دستے کی شہر میں گشت کرنے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

خیال رہے کہ 8 اگست 1919 کو ایک معاہدے کے تحت افغانستان نے برطانوی راج سے آزادی حاصل کی تھی اور اسے خودمختار ملک تسلیم کیا گیا تھا۔ اسی مناسبت سے 19 اگست کو افغانستان کا یوم آزادی منایا جاتا ہے۔

Read Previous

فیس بک کی طالبان سے متعلق پوسٹس پر مکمل پابندی

Read Next

گوادر حملہ، چین کا پاکستان سے سیکورٹی انتظامات سخت کرنے کا مطالبہ

Leave a Reply