turky-urdu-logo

افغانستان، مولانا رومی کے والد کی تاریخی خانقاہ کی تعمیر نو کا آغاز

مولانا جلال الدین محمد بلخی (رومی) کے والد کی تاریخی خانقاہ کی تعمیر نو ترک تعاون تنظیم (TIKA) کے تعاون سے شروع کی جائے گی۔ یہ اہم منصوبہ افغانستان کے صوبہ ،بلخ میں تاریخی ورثے کے تحفظ اور بحالی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

افغان سرکاری نیوز ایجنسی باختر کے مطابق بلخ کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ، محمد اللہ ضرار نے اس منصوبے کے حوالے سے ٹیکا (TIKA) شمالی زون کے سربراہ، میکائیل تادیمیر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران محمد اللہ ضرار نے مولانا رومی کی علمی، ادبی، اور صوفیانہ شخصیت کو خطے کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امارت اسلامیہ تاریخی یادگاروں کی حفاظت اور بحالی کے لیے پر عزم ہے۔

ضرار نے یقین دلایا کہ بلخ کی مقامی حکومت اس منصوبے کی تکمیل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

ٹکا (TIKA) شمالی زون کے سربراہ ،میکائیل تادیمیر نے بتایا کہ، خانقاہ کی بحالی کا کام آنے والے دنوں میں شروع ہو جائے گا، اور ترکیہ سے ایک اعلیٰ سطحی وفد افتتاحی تقریب میں شرکت کرے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں خانقاہ کی چار دیواروں، مرکزی دروازے، اور سرسبز علاقوں کی بحالی پر کام کیا جائے گا۔ اگلے مرحلے میں خانقاہ کے اندر ایک عوامی سڑک تعمیر کی جائے گی، جس کے بعد معیاری تعمیراتی کاموں کا آغاز ہوگا۔

یہ منصوبہ نہ صرف ایک تاریخی یادگار کی بحالی کا ذریعہ بنے گا ،بلکہ مولانا رومی کے فلسفہ اور تعلیمات کی روشنی کے فروغ کے لیے بھی اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

Read Previous

کارتالکیا کے ہوٹل میں آتشزدگی، بولو میونسپلٹی کی غفلت سامنے آ گئی

Read Next

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ترکیہ کی حمایت حاصل کر سکتے ہیں: شامی سربراہ احمد الشراع

Leave a Reply