turky-urdu-logo

افغانستان: حکومت نے جامعات دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا

افغانستان کے وزیر برائے ہائر ایجوکیشن مولوی عبدالباقی حقانی نے سرکاری یونی ورسٹیوں اور  اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنےکا اعلان کر دیا ہے۔

امارت اسلامی افغانستان کے ترجمان کے مطابق وزیر برائے ہائر ایجوکیشن مولوی عبدالباقی حقانی نے آج کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے افغانستان بھر میں سرکاری جامعات میں تعلیمی سلسلےکے آغاز کا اعلان کیا۔

افغان حکومت کے اعلان کے مطابق افغانستان کے گرم موسم  والے صوبوں کی سرکاری جامعات میں تدریسی عمل کا آغاز  2 فروری سے ہوگا جب کہ سرد علاقوں میں سرکاری جامعات 26 فروری سے کھلیں گی اور  پڑھائی کا آغاز ہوگا۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال 15 اگست کو طالبان کی جانب سے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے سرکاری جامعات بند ہیں۔

Read Previous

ترک نائب وزیر خارجہ سیدت اونال آج پاکستان پہنچیں گے

Read Next

ترکی اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

Leave a Reply