turky-urdu-logo

افغانستان: سیلاب اور برف باری سے 8 افراد ہلاک متعدد زخمی

افغانستان میں سیلاب اور  برفانی تودے گرنے سے 8 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے تقریباً 95 فیصدحصے میں 3 دنوں کے دوران شدید برف باری ہوئی۔

افغانستان کے 34 میں سے 32 صوبوں میں وقفے وقفے سے بارش و برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

طالبان حکومت نے شدید بارش وبرفباری کے سبب ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

Read Previous

افغانستان کے لیے پاکستان کی طرف سے امداد ایک جائزہ

Read Next

ترک ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کا دورہ پاکستان، اہم علاقائی امور پر بات چیت

Leave a Reply