ترک صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ مناسب غذائیت سے بھر پور اور محفوظ خوراک تک رسائی ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔
صدر ایردوان نے او آئی سی کی وزارت برائے خوراک کی حفاظت اور زرعی ترقی کے لیے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے رکن کی حیثیت سے یہ انسانیت کی طرف ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ایک زیادہ منصفانہ دنیا کے لیے آواز بلند کریں۔
انکا کہناتھا کہ دنیا کی بڑھتی آبادی کے باعث دنیا میں دن بدن خوراک کی قلت بڑھتی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ پیداواری لاگت پوری دنیا میں بڑھ رہی ہے، لیکن معاشرے کے پسماندہ طبقات کو خوراک تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ترک صدر نے زور دیا کہ خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانا انسانیت کا بنیادی ایجنڈا بن چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وبائی مرض نے زراعت میں طلب اور رسد کے توازن میں خلل ڈالا اور سپلائی چین کو توڑ دیا – اور ساتھ ہی ساتھ عالمی سطح پر خوراک کے مسئلے کو مزید بڑھا دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس دور میں جہاں مواصلات بہت زیادہ پھیل چکے ہیں اور دنیا ایک "گلوبل ولیج” میں تبدیل ہو چکی ہے، کوئی بھی کسی کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔
ایردوان کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کے طور پر ہمیں ایک ایسے ذرعی شعبے کی ضرورت ہے جو نہ صرف اقتصادی بلکہ حکمت عملی کے لحاظ سے بھی ترقی یافتہ ہو۔
انکا مزید کہنا تھا کہ او آئی سی ممالک کے درمیان یکجہتی اور تعاون کو با اختیار بنایا جانا چاہیے۔
