ترک کمپنی ڈوسو ڈی اور ایگری گورنر شپ کے تعاون سے صوبہ ایگری کے تلسیکر گاؤں کے قریب کشتی نوح کے مقام میوزیم سمیت ایک کمپلیکس بنایا جائے گا
ترک کمپنی کے سی ای او نے اپنے بیان میں کہا کہ میوزیم ڈیجیٹل آرٹ ورک پر مشتمل ہو گا جبکہ کمپلیکس میں ہال سمیت، کیفے ٹیریا، گفٹ شاپ،پرائیوٹ پارک شامل ہو گا۔ جس سے سیاحت کے شعبے کو مزید فروغ ملے گا ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال جولائی میں میوزیم کا باقاعدہ طور پر کام شروع ہوجائے گا اور ایک سال کے بعد سیاحت کے لیے دستیاب ہو گا۔
خیال رہے کہ مشرقی ترکیہ کا ایگری صوبہ 1959 میں ڈوگوبایزیٹ میں ایک ماہر نقشہ نگار الہان ڈوروپنار کے ذریعے دریافت کیا گیا، یہ افسانوی جہاز، جس کی کہانی مذہبی کتاب تورات،بائبل اور قرآن میں بیان کی گئی ہے، آج بھی توجہ کا باعث ہے۔ ہر سال ہزاروں مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں اور غیر ملکی محققین اور دستاویزی فلم سازوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرواتے رہتے ہیں۔
