
کراچی یونیورسٹی اور یونس ایمرے کے درمیان ترک ثقافتی مرکز کے قیام کے معاہدے کے سلسلے میں ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
کراچی یونیورسٹی میں اس حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں کراچی میں ترکیہ کے قونصل جنرل جمال سانگو، جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی ریکٹر کراچی یونیورسٹی اور یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر خلیل ٹوکر نے شرکت کی۔
کوآرڈینیٹر یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ ترکش کلچرل سنٹر لاہور نے معاہدے کی یادداشت پر دستخط کئے۔
یہ کلچرل سینٹر پاکستانی طلبہ و طالبات کو ترک زبان اور ثقافت سے آگاہی حاصل کرنے ، سیکھنے اور اپنانے کا موقع فراہم کرے گا۔
اس معاہدے اور ان اقدامات کا مقصد پاکستان میں ترک زبان، ثقافت اور ادب کو فروغ دے کر دونوں دوست اور برادر ممالک کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
اس موقع پر کراچی میں ترک قونصل جنرل کمال سانگو نے کہا کہ پاکستانی طلباء کے لیے خصوصی اسکالرشپ دستیاب ہیں اور سرکاری اور نجی شعبے کی دونوں جامعات کراچی یونیورسٹی کے ہر شعبہ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے دیگر اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلباء کو حاصل کرنا چاہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں ترکیہ کی جامعات اور جامعہ کراچی مشترکہ ورکشاپس اور سیمینارز کا آغاز کریں گی۔
پروفیسر ڈاکٹر خلیل نے کہا کہ یہ مجوزہ مرکز طلباء کو ترک ثقافتی اقدار، ادب، ترکی کی تاریخ اور جدید اور پرانے ترکی کے دیگر پہلوؤں سے آگاہ کرے گا۔
جامعہ کراچی کے کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ ترکیہ زبان اور ثقافتی مرکز کے قیام سے ہمارے طلباء اور اساتذہ ترکی اور اس کی بھرپور تاریخ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکیں گے۔ ان کا خیال تھا کہ مجوزہ منصوبے پر جلد کام شروع ہو جائے گا اور مستقبل قریب میں فیکلٹی اور طلباء لینگویج سرٹیفکیٹ پروگرام میں داخلہ لے سکیں گے۔