turky-urdu-logo

مسجد نبوی میں ٹک ٹاک بنانے پر ایک شخص کو تین سال قید کی سزا

مدینہ منورہ کی عدالت نے مسجد نبوی میں ٹک ٹاک بنانے پر ایک شخص کو سزا سنادی ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی دستاویز کے مطابق ایک ٹک ٹاکر نے مسجد نبوی میں ویڈیو بنا کر اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔

مدینہ منورہ کی عدالت نے مسجد نبوى كا تقدس پامال کرنے اور ویڈيو شیئركرنے پر 3 سال قیدکی سزا اور 10 ہزار ریال جرمانہ کیا ہے۔

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہےکہ سعودی عرب نے اپنے قوانین کے مطابق فیصلہ کیا جو ان کی ذمہ داری ہے۔

حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کے تقدس کا خیال کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے، سعودی عرب نے اپنے قوانین کے مطابق فیصلہ کیا جو ان کی ذمہ داری ہے۔

Read Previous

پانچواں ایتھنو اسپورٹ کلچر فیسٹیول آج سے استنبول میں شروع

Read Next

آذربائیجان کے وزیر دفاع فوجی مشقوں میں شرکت کے لیے ترکیہ پہنچ گئے

Leave a Reply