ترک سفارتخانہ اسلام آباد میں ترکیہ کے بانی کمال اتاترک کی 85 ویں برسی کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب کے موقع پر پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے ملک کی حفاظت کی اور اسے اونچائیوں تک پہنچانے میں کردار ادا کیا، جن میں سر فہرست نام کمال اتاترک کا ہے
