turky-urdu-logo

افغانستان کے شہر قندہار میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے وقت دھماکہ،7 افراد جاں بحق

افغانستان کے شہر قندھار میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

دھماکا مسجد کے اندر ہوا جس میں اہلِ تشیع برادری کو نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے جن میں سے 13 کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

رپورٹ میں عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا گیا کہ دھماکے کے نتیجے میں خاصہ جانی نقصان ہوا تاہم حکام کی جانب سے اب تک زخمیوں اور ہلاکتوں کے اعداد و شمار ظاہر نہیں کیے گئے اور نہ ہی کسی نے تاحال دھماکےکے کی ذمہ داری قبول کی۔

واضح رہے کہ طالبان کے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے مسجد پر ہونے والا یہ تیسرا دھماکا ہے۔

قبل ازیں گزشتہ جمعے کو افغانستان کے شمال مشرقی صوبے قندوز کی ایک مسجد میں نماز کی ادائیگی کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 55 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

اس دھماکے میں بھی اہلِ تشیع برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

داعش کی جانب سے افغانستان میں طالبان کے خلاف سخت مؤقف اپناتے ہوئے کئی حملے کیے جاچکے ہیں اور ان کے علاوہ افغانستان میں دیگر برادریوں اور مکتب فکر کے افراد کو بھی نشانہ بنا یا گیا ہے۔

اس سے قبل 3 اکتوبر کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسجد کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

بم دھماکا کابل کی عیدگاہ مسجد کے دروازے کے قریب ہوا تھا جہاں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کا تعزیتی اجلاس ہو رہا تھا۔

Read Previous

بیروت میں احتجاجی ریلی پر فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Read Next

ترکی کا افغانستان میں ہونے والے خود کش بم دھماکے پر اظہار افسوس

Leave a Reply