سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر کے درمیان ریاض میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے فوجی تعاون، دفاعی تعلقات اور مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، قومی سلامتی کے مشیر اور مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف بھی شریک تھے۔
19 نومبر کو سعودی اتحاد فوج نے ریاض کی جانب آنے والے حوثی میزائل حملے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا جبکہ جنوبی سعودی عرب کی جانب آنے والا ایک کروز میزائل بھی تباہ کرنے کیا گیا۔
سعودی ولی عہد نے ستمبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے حوثیوں کے خلاف فوجی مدد بھی طلب کی تھی۔ واشنگٹن نے براہِ راست امریکی حملوں کی منظوری نہیں دی تھی، تاہم سعودی عرب کو انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے اور اہداف کی نشاندہی میں معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی۔
ایڈمرل بریڈ کوپر کا یہ ملاقاتوں کے سلسلے میں سعودی عرب کا تیسرا دورہ ہے، جو ریاض اور حوثیوں کے درمیان فوجی کشیدگی میں امریکی دفاعی تعاون کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔
