Turkiya-Logo-top

وزیر اعظم شہباز شریف کا ترک رکنِ پارلیمنٹ علی شاہین کے بیٹے کی شادی پر خصوصی پیغام، سفیر یوسف جُنید نے وزیراعظم کی جانب سے نمائندگی کی۔

انقرہ سے شبانہ ایاز کی خصوصی رپورٹ

انقرہ: پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے رکنِ پارلیمنٹ اور ترکیہ-پاکستان پارلیمانی دوستی گروپ کے چیئرمین علی شاہین کے صاحبزادے احمد حقان کی شادی پر خصوصی تہنیتی پیغام ارسال کیا۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے باضابطہ خط میں علی شاہین اور ان کے پورے خاندان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اس خصوصی موقع پر شرکت نہیں کر سکتے، تاہم ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جُنید تقریب میں ان کی نمائندگی کریں گے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں نئے جوڑے کے لیے طویل، خوشحال اور بابرکت ازدواجی زندگی کی دعا بھی کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا تہنیتی پیغام شادی کی تقریب میں ترکی زبان میں پڑھ کر سنایا گیا، جس کا شرکاء نے بھرپور توجہ اور گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور تالیوں سے سراہا۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

علی شاہین نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ارسال کیے گئے تہنیتی پیغام پر اپنی اور اپنے خاندان کی جانب سے گہرے احترام اور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم کی جانب سے ان کے خاندان کے لیے بھیجا گیا یہ محبت بھرا پیغام ان کی خاندانی یادوں میں ہمیشہ ایک نہایت قیمتی اور منفرد یاد کے طور پر محفوظ رہے گا۔

علی شاہین نے وزیراعظم شہباز شریف، ان کے خاندان اور پاکستانی عوام کے لیے صحت، سلامتی، خوشحالی اور کامیابی کی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Read Previous

ترکیہ جلد پاکستانی سمندری حدود میں تیل و گیس کی کھدائی شروع کرے گا

Read Next

مصنوعی ذہانت کے دور میں ڈیجیٹل اعتماد اور آزادیٔ اظہار: آزاد ڈیجیٹل دنیا میں ذمہ دارانہ مواد کی تخلیق کی ضرورت

Leave a Reply