Turkiya-Logo-top

وزیر خارجہ پاکستان اسحاق ڈار کا ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں غزہ کی ہوئی صورتحال، مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی کارروائیوں اور فلسطین سے متعلق تازہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں اور بڑھتے ہوئے انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجدِ اقصیٰ کے احاطے کی بار بار بے حرمتی کی بھی مذمت کی گئی۔

اسحاق ڈار اور حاقان فیدان نے فلسطینی عوام کے جائز حقوق اور ان کی منصفانہ جدوجہد کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی، انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی اور مسئلۂ فلسطین کا دو ریاستی حل ناگزیر ہے۔

گفتگو کے دوران فلسطین کے حق میں سفارتی کوششوں کو مزید مؤثر بنانے اور اسلامی ممالک کے درمیان قریبی رابطوں کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ترکیہ فلسطینی عوام کی حمایت اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے۔

Read Previous

پاکستان اور ترکیہ سمیت 13 ممالک نے سعودی عرب کی قیادت میں بحری دفاعی اتحاد کی حمایت کر دی، عالمی بحری راستوں کے تحفظ کے لیے بڑا اقدام

Read Next

بلوچستان میں بدامنی کے پیچھے مخصوص عناصر اور بعض سردار ملوث ہیں، ترجمان پاک فوج

Leave a Reply