Turkiya-Logo-top

ترکیہ کے سفیر عرفان نذیراوغلو سے نائب چیئرمین پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن سید عون عباس کی ملاقات، کھیلوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیراوغلو سے سابق باکسنگ چیمپئن اور نائب چیئرمین پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن سید عون عباس نے جونیئر تائیکوانڈو ایتھلیٹس کے ہمراہ ترک سفارت خانے میں ملاقات کی۔

اس موقع پر سفیر عرفان نذیراوغلو نے جونیئر تائیکوانڈو ایتھلیٹس کی صلاحیتوں، عزم، نظم و ضبط اور نمایاں کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا

” ان کھلاڑیوں کی کارکردگی نہ صرف پاکستان بلکہ دونوں برادر ممالک کے لیے باعثِ فخر ہے، کھیل انسان کو استقامت، باہمی احترام اور ٹیم ورک کا درس دیتے ہیں، اور یہی اقدار ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور دیرینہ برادرانہ تعلقات کی بنیاد ہیں”

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان کھیلوں سمیت ہر شعبے میں تعاون مزید فروغ پائے گا اور دونوں ممالک کے نوجوان مشترکہ کامیابیوں کی نئی مثالیں قائم کریں گے۔

سابق باکسنگ چیمپئن اور نائب چیئرمین پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن سید عون عباس نے جونیئر ایتھلیٹس کی حوصلہ افزائی پر سفیر عرفان نذیراوغلو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کھیلوں کے شعبے میں پاک_ترکیہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں تعاون، نوجوان کھلاڑیوں کی سرپرستی اور باہمی برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

Read Previous

مصر کے ساتھ ڈکیتی کر کے ارجنٹائن کو فٹبال میچ جتوایا گیا : مئیر نیویارک زہران ممدانی

Read Next

کنگنا رناوت کی فلم ‘کوئین 2’ ڈھائی ارب روپے کے مقدمے کی زد میں، حق ملکیت کا تنازع شدت اختیار کر گیا

Leave a Reply