Turkiya-Logo-top

اسلام آباد میں لڑکی کو بچاتے ہوئے شہید ہونے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کا قاتل گرفتار

اسلام آباد: اجنبی لڑکی کی جان و عزت بچانے کی کوشش میں شہادت پانے والے پاک فضائیہ کے بہادر افسر گروپ کیپٹن عاصم طارق کے قاتل سعد عباسی کو اسلام آباد پولیس نے 9 گھنٹوں کے اندر جدید تکنیکی ذرائع اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کر لیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق اتوار کی شام پیش آنے والے اس واقعے کے وقت گروپ کیپٹن عاصم طارق اپنی گاڑی میں جاتے ہوئے ایک لڑکی کو ایک موٹرسائیکل سوار کے ساتھ مزاحمت کرتے دیکھا۔ صورتحال مشکوک محسوس ہونے پر انہوں نے اپنی گاڑی روک کر موٹر سائیکل سوار کو لڑکی کے ساتھ بدسلوکی سے روکنے کی کوشش کی، تاہم ملزم نے ان سے تلخ کلامی کی اور فائرنگ کر دی۔ گولی لگنے سے گروپ کیپٹن عاصم شدید زخمی ہو گئے اور بعد ازاں دم توڑ گئے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ ملزم سعد عباسی اس کا دفتر میں ساتھی تھا، جس نے اسے دفتر چھوڑنے کی پیشکش کی تھی، مگر راستے میں موٹرسائیکل کا رخ تبدیل کر کے اسے کسی اور مقام پر لے جانے کی کوشش کی۔ جب اس نے مزاحمت کی تو ملزم نے اس کا بازو پکڑ لیا۔ اسی دوران گروپ کیپٹن عاصم نے مداخلت کی اور اسے محفوظ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی جان قربان کر دی۔
واقعے کے بعد اسلام آباد پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور جدید تکنیکی ذرائع کی مدد سے مبینہ ملزم سعد عباسی کو خنہ تھانے کی حدود سے گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

پولیس کے مطابق ملزم سعد عباسی ڈھوک خنہ پل کا رہائشی ہے، جبکہ متاثرہ لڑکی غوری ٹاؤن کی رہائشی ہے۔ دونوں ایک ہی کیش اینڈ کیری اسٹور میں ملازمت کرتے تھے اور اکثر ایک ہی موٹرسائیکل پر دفتر آتے جاتے تھے۔
شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق اپنے سوگواران میں اہلیہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی چھوڑ گئے ہیں۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور آصف علی زرداری نے شہید افسر کی قربانی کو اعلیٰ انسانی اقدار اور قومی خدمت کی روشن مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بہادر سپوت پوری قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں۔
گروپ کیپٹن عاصم طارق کی قربانی کو ملک بھر میں انسانیت، جرات اور فرض شناسی کی لازوال مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

Read Previous

عامر خان نے طویل عرصے کی ساتھی گوری اسپرٹ سے تیسری شادی کر لی، نجی تقریب کی تصاویر اور منفرد انداز نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی

Read Next

ایپل نے اپنے فونز اور دیگر آلات کی قیمتیں کیوں بڑھا دیں؟ اصل وجوہات سامنے آ گئیں

Leave a Reply