ترکیہ نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اپنی مہم کا اختتام شاندار انداز میں کرتے ہوئے میزبان امریکہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دے دی دفاعی کھلاڑی قان آیہان نے انجری ٹائم کے آخری لمحات میں فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کو ٹورنامنٹ کی پہلی اور واحد کامیابی دلائی۔
اگرچہ ترکیہ آسٹریلیا اور پیراگوئے کے خلاف قریبی شکستوں کے بعد پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہو چکا تھا تاہم اس فتح نے ٹیم کو باوقار انداز میں ورلڈ کپ سے رخصت ہونے کا موقع فراہم کیا۔ دوسری جانب، اس نتیجے سے گروپ ڈی کی پوزیشن پر کوئی اثر نہیں پڑا کیونکہ امریکہ پہلے ہی گروپ میں سرفہرست رہتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا چکا تھا
مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک
امریکہ نے میچ کے صرف تین منٹ بعد برتری حاصل کی جب آسٹن ٹرسٹی نے سیبیسٹین برہالٹر کے کارنر پر شاندار ہیڈر کے ذریعے اپنی قومی ٹیم کے لیے پہلا بین الاقوامی گول اسکور کیا۔
ترکیہ نے صرف سات منٹ بعد حساب برابر کر دیا۔ اردا گولر نے بارش آلپر یلماز کے پاس پر خوبصورت گول کرتے ہوئے اسکور 1-1 کر دیا اس گول کے ساتھ 21 سالہ گولر ورلڈ کپ میں گول کرنے والے ترکیہ کے کم عمر ترین کھلاڑی بھی بن گئے
ترکیہ نے جارحانہ کھیل کا سلسلہ برقرار رکھا اور31ویں منٹ میں اورکن کوکچو کی شاٹ معمولی ڈیفلیکشن کے بعد گول میں تبدیل ہو گئی جس سے ترک ٹیم نے 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔
دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی امریکہ نے واپسی کرتے ہوئے 49ویں منٹ میں سیبیسٹین برہالٹرکے طاقتور شاٹ کی بدولت اسکور 2-2 کر دیا۔
اس کے بعد امریکی کپتان کرسچن پولیسیچ نے کئی خطرناک حملے کیے، لیکن ترک گول کیپر اوغورجان چاکر نے شاندار بچاؤ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو میچ میں برقرار رکھا۔
مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک
جب مقابلہ ڈرا کی جانب بڑھتا دکھائی دے رہا تھا تو انجری ٹائم کے آٹھویں منٹ میں امریکی پنالٹی ایریا میں ہونے والی افراتفری کے دوران کان آیہان نے گیند کو جال میں پہنچا کر ترکیہ کو3-2 کی یادگار فتح دلا دی
میچ کے اختتام پر امریکہ کو اس وقت بڑا نقصان اٹھانا پڑا جب گول اسکور آسٹن ٹرسٹی ہیم اسٹرنگ انجری کے باعث اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جائے گئے۔
لاس اینجلس میں کھیلے گئے اس دلچسپ مقابلے کو دیکھنے کے لیے ہالی ووڈ کے معروف ستارے لیونارڈو ڈی کیپریو، بریڈ پٹ، ول فیرل، اوون ولسن اور پیرس ہلٹن بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔
