آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے ایوی ایشن وِنگ کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر مظفرآباد کے قریب ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام اہلکار شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حادثہ ہیلی کاپٹر کے ٹیک آف کے دوران اچانک تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔ تاہم حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
حادثے کے فوراً بعد پاک فوج کے ریسکیو اور ریلیف یونٹس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے اعلیٰ سطحی بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا گیا ہے جو تکنیکی اور آپریشنل پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے گا۔
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور تمام عسکری قیادت نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
