Turkiya-Logo-top

اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سلور جوبلی تقریب

اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم کی سلور جوبلی اور 25ویں سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ کے دفتر میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس تقریب کا اہتمام ایس سی او کی گزشتہ 25 سالہ کامیابیوں اور علاقائی تعاون کے فروغ کو اجاگر کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔

تقریب میں کیک کاٹنے کی رسمی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں پاکستان میں تعینات ایس سی او رکن ممالک کے سفیروں اور اعلیٰ سفارتی نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے تنظیم کے قیام کے 25 سال مکمل ہونے پر اس کے کردار اور علاقائی استحکام کے لیے خدمات کو سراہا۔

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کثیرالجہتی کے اصول پر مکمل یقین رکھتا ہے اور شنگھائی تعاون تنظیم کو خطے میں امن، سلامتی، اقتصادی تعاون اور رابطہ کاری کے فروغ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس سی او نے یوریشیا کے خطے میں مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے اور پاکستان اس تنظیم کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

اسحاق ڈار نے ایس سی او کی 25ویں سالگرہ پر تمام رکن ممالک کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تنظیم مستقبل میں بھی خطے میں استحکام، تعاون اور ترقی کے لیے مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی

Read Previous

ترکیہ اور سعودی عرب کا ریلوے و لاجسٹکس تعاون بڑھانے کا فیصلہ

Read Next

آزاد کشمیر میں پاکستان آرمی کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام مسافر شہید

Leave a Reply