Turkiya-Logo-top

ترکیہ نے آرمینیا انتخابات کا خیرمقدم کر دیا، خطے میں استحکام کی امید بڑھ گئی

ترکیہ نے آرمینیا میں پارلیمانی انتخابات کے پُرامن انعقاد کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ انتخابی عمل کے بعد پیدا ہونے والا سیاسی ماحول آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان حتمی امن معاہدے کی راہ ہموار کرے گا۔

ترک وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمینیا میں انتخابات کا پُرامن اور منظم انداز میں مکمل ہونا خوش آئند ہے، اور اس کے نتائج آرمینی عوام کے لیے مثبت ثابت ہوں گے۔

بیان میں اس امید کا اظہار بھی کیا گیا کہ انتخابات کے بعد جنوبی قفقاز میں امن اور استحکام کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئے گی، خصوصاً آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جامع امن معاہدے کے حوالے سے، جسے خطے کے دیرپا استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیا جا رہا ہے۔

ترکیہ نے ایک بار پھر واضح کیا کہ وہ خطے کے تمام ممالک کے مشترکہ مفادات کی بنیاد پر امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کی حمایت جاری رکھے گا۔

ابتدائی نتائج کے مطابق وزیرِ اعظم نیکول پاشینیان کی جماعت "سول کنٹریکٹ پارٹی” نے واضح کامیابی حاصل کرتے ہوئے 105 رکنی پارلیمان میں 61 نشستیں حاصل کر لی ہیں، جبکہ جماعت کو تقریباً 50 فیصد ووٹ ملے ہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق پاشینیان کی کامیابی آرمینیا کی داخلی سیاست کے ساتھ ساتھ آذربائیجان اور ترکیہ کے ساتھ تعلقات کے مستقبل پر بھی اہم اثرات مرتب کر سکتی ہے۔ اسی وجہ سے پورا خطہ اب انتخابات کے بعد ہونے والی سفارتی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے

Read Previous

استنبول میں خلیل پاشا کے فن کو خراجِ تحسین، پیرا میوزیم میں منفرد تقریب

Read Next

ترکیہ اور سعودی عرب کا ریلوے و لاجسٹکس تعاون بڑھانے کا فیصلہ

Leave a Reply