ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا گیا تو خطے میں توانائی کے انفرااسٹرکچر اور امریکی مفادات سے وابستہ ٹیلی کمیونیکیشن و انفارمیشن کمپنیوں کو بھی جوابی کارروائی میں نشانہ بنایا جائے گا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق فوجی ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی تنصیبات پر حملوں کی دھمکیوں کے جواب میں تہران بھرپور ردعمل دے گا اور اس صورت میں خطے میں موجود اہم توانائی اور ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر بھی نشانے پر آ سکتا ہے، خصوصاً وہ ادارے جن میں امریکی مفادات شامل ہیں۔
دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے اہداف پل اور پھر پاور پلانٹس ہو سکتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی فوج اب تک ایران میں بچ جانے والے انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے عمل کو مزید آگے بڑھا سکتی ہے اور ایران کی قیادت کو فوری فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔
