Turkiya-Logo-top

افغان طالبان کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان طالبان نے پاکستانی عوام کو خوفزدہ کرنے کے لیے چند ابتدائی ڈرون بھیجے، جو اپنے ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہے۔ تاہم، ڈرون کے ملبے سے کوئٹہ میں دو بچے اور کوہاٹ اور راولپنڈی میں ایک ایک شہری زخمی ہوئے۔

پاک فوج کا کہنا ہے کہ یہ حملے افغان طالبان کی دہشت گردانہ سوچ اور عوام کو نشانہ بنانے کی واضح کوشش ہیں۔ افغان طالبان ایک طرف عالمی ہمدردی کے لیے مظلومیت کا تاثر دیتے ہیں، جبکہ دوسری طرف شہریوں کو اپنے دہشت گرد ایجنٹوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بناتے ہیں۔

پاک فوج نے واضح کیا کہ افغان طالبان کی اصل نیت اور دہشت گردانہ منصوبے عوام اور افواج کے لیے بالکل واضح ہیں اور آپریشن غصہ للحق تب تک جاری رہے گا جب تک افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے خطرات ختم نہیں ہوتے۔

پاک فوج نے کہا کہ عوام کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھے جائیں گے اور افغان طالبان کی شر انگیز حرکتوں کے سامنے نہ تو کمزوری دکھائی جائے گی اور نہ کسی قسم کی رعایت برتی جائے گی۔

Read Previous

صدر ایردوان کا نیشنل ول پلیٹ فارم کے افطار پروگرام میں اظہارِ خیال

Read Next

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ کا ترکیہ کا دورہ، ترک وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

Leave a Reply