turky-urdu-logo

ایران کشیدگی کے باوجود یوکرین امن مذاکرات جاری رہیں گے: رجب طیب اردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ ایران میں بڑھتی کشیدگی یوکرین میں امن مذاکرات کی پیش رفت کو متاثر نہیں کر سکتی۔

ترک ایوانِ صدر کے بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور یوکرین میں جاری جنگ کے بارے میں تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ صدر اردوان نے امن مذاکرات کو بلا کسی تاخیر جاری رکھنے اور عالمی برادری کے اس معاملے پر مکمل توجہ مرکوز رکھنے پر زور دیا۔

صدر اردوان نے کہا کہ یوکرین میں جنگ کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی تلافی، تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی اور متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے نہایت اہم ہیں اور موجودہ علاقائی بحرانوں کے باوجود یوکرین میں امن کے لئے جاری کوششوں کو جاری رکھنا اولین ترجیح ہے۔

Read Previous

ایران کی امریکا اور اسرائیل کے ساتھ طویل جنگ کے لیے حکمت عملی

Read Next

اقوامِ متحدہ کے سربراہ گوتریس کا رمضان یکجہتی کے لیے انقرہ کا دورہ، اتاترک انٹرنیشنل پیس پرائز وصول کریں گے، ترک صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں متوقع

Leave a Reply