ایران کی مجلس خبرگان نے آیت اللہ سید مُجتبیٰ خامنہای کو اسلامی جمہوریہ ایران کا نیا سپریم لیڈر مقرر کر دیا ہے۔
مُجتبیٰ خامنہای، ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہای کے فرزند ہیں۔
مجلس خبرگان کے اکثریتی اراکین مُجتبیٰ خامنہای کے حق میں تھے۔ ایرانی آئین کے مطابق، ملک کے سپریم لیڈر کے انتخاب کا اختیار 88 رکنوں پر مشتمل مجلس خبرگان کو حاصل ہے۔

علی خامنہای نے ایران کی قیادت 37 سال تک کی تھی اور اس کے بعد 28 فروری کو تہران پر ہونے والے امریکی-اسرائیلی حملے میں وہ شہید ہو گئے۔ مُجتبیٰ خامنہای کے منتخب ہونے پر
اسرائیل دفاعی فوج (IDF) کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے شہید سپریم لیڈر کے جانشین کے تعاقب میں رہیں گے۔
جبکہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ایران کو خبردار کر چکے ہیں کہ ایران کا نیا سپریم لیڈر امریکی منظوری کے بغیر طویل عرصے تک قائم نہیں رہ سکے گا۔
