Turkiya-Logo-top

ترکیہ نے شام کے صدر کے تحفظ سے متعلق برطانوی خفیہ ایجنسی سے مدد مانگنے کی خبر مسترد کر دی

استنبول: ترکیہ نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ترکیہ کی قومی انٹیلی جنس تنظیم (ایم آئی ٹی) نے شام کے صدر احمد الشراع کی سکیورٹی بڑھانے کے لیے برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس سے رابطہ کیا ہے۔

ترک ایوانِ صدر کے مرکز برائے انسدادِ غلط معلومات نے جمعہ کو جاری بیان میں کہا کہ مذکورہ رپورٹ حقیقت پر مبنی نہیں اور اس میں کیے گئے دعوے بے بنیاد ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ترکیہ کی قومی انٹیلی جنس تنظیم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی انٹیلی جنس اداروں اور شام کے سکیورٹی اداروں کے ساتھ فعال تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔ حکام کے مطابق حالیہ دنوں میں شامی حکام کے ساتھ مل کر دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف کامیاب کارروائیاں اسی تعاون کی مثال ہیں۔

بیان میں مزید واضح کیا گیا کہ یہ دعویٰ درست نہیں کہ ترکیہ کی خفیہ ایجنسی نے برطانوی انٹیلی جنس ادارے ایم آئی سکس سے شام کے صدر کی حفاظت میں کسی کردار کی درخواست کی ہو۔

مرکز نے عوام سے اپیل کی کہ میڈیا میں گردش کرنے والی بے بنیاد اور گمراہ کن معلومات پر یقین نہ کیا جائے۔

Read Previous

صدر رجب طیب اردوان کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ، حملے کی مذمت اور سفارتکاری پر زور

Read Next

پاکستان ایران اور سعودی عرب کے درمان طویل عرصے تک غیر جانبداری برقرار رکھ پائے گا؟

Leave a Reply