سینئر صحافی مہمت اوزترک کا کہنا ہے کہ ترکیے امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتے ہوئے علاقائی تنازع کو کم کرنے کے لیے فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔ ترکیہ اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے کہ ایران میں عدم استحکام پیدا ہونے کی صورت میں اس کے اثرات صرف ایران تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ پڑوسی ممالک، خصوصاً ترکیے اور پاکستان سمیت پورے خطے کو متاثر کریں گے۔
انہوں مزید یہ کہا کہ پالیسی کا بنیادی مقصد کشیدگی کو کم کرنا اور سفارتی ذرائع سے مسئلے کا حل تلاش کرنا ہے تاکہ مشرقِ وسطیٰ میں مزید بدامنی اور جغرافیائی سیاسی بحران سے بچا جا سکے۔
Tags: Mehmet Ozturk.
