turky-urdu-logo

وزیرِ داخلہ علی یرلیکایا کا یلووا آپریشن کا اعلان: داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی

ترکیہ کے صوبے یالووا میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف ایک بڑا سیکیورٹی آپریشن کیا گیا، جو رات 2 بجے شروع ہوا اور صبح 9 بج کر 40 منٹ پر مکمل ہوا۔

وزیرِ داخلہ علی یرلیکایا کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے، جبکہ 8 پولیس اہلکار اور ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، جن کا تعلق داعش سے تھا۔ وزیرِ داخلہ کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام دہشت گرد ترکیہ کے شہری تھے۔

علی یرلیکایا نے کہا کہ جس مکان میں دہشت گرد موجود تھے وہاں خواتین اور بچوں کی موجودگی کے باعث آپریشن انتہائی احتیاط اور حساسیت کے ساتھ انجام دیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 5 خواتین اور 6 بچوں کو بحفاظت نکال لیا۔

وزیرِ داخلہ کے مطابق شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دی گئی اور کسی بھی بے گناہ فرد کو نقصان نہ پہنچنے دیا گیا۔

حکومت اور سیکیورٹی اداروں نے شہید پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی اور ملک کے امن و سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Read Previous

بنگلہ دیش میں نئے تعینات ، پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر کی چیف ایگزیکٹو پروفیسر محمد یونس سے ملاقات

Leave a Reply