turky-urdu-logo

اے کے پارٹی ملکی مسائل کے حل کا مرکز بنی رہے گی: صدر ایردوان کا پارٹی اجلاس سے خطاب

صدر اردوان نے AK پارٹی کے صوبائی چیئرمین اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت کی ہر کانگریس ایک نئی شروعات کی علامت ہوتی ہے۔ اس اجلاس میں صوبائی صدور، خواتین اور نوجوانوں کی گروپس کے نمائندگان اور بلدیاتی سربراہان نے شرکت کی۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ قوم کی خدمت سے وابستگی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے اور 14 اگست 2001 کو جماعت کے قیام کے بعد سے ہر کانگریس AK پارٹی کے سیاسی سفر میں ایک اہم مرحلہ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹھویں عظیم کانگریس نے پارٹی کو مزید مستحکم کیا ہے اور آنے والا دور جماعت اور اس کے اتحاد کے لیے نئے عروج کا باعث ہوگا۔

اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ جو جماعتیں بغیر اختلاف کے اپنی کانگریس منعقد کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتیں، ان کی بے چینی فطری ہے۔صدر ایردوان کے مطابق AK پارٹی اصلاحات اور عوامی خدمت پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے، جبکہ مخالف جماعتیں اندرونی اختلافات کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کے عمل کے دوران پارٹی نے سب سے پہلے اپنا احتساب کیا، عوام کی تنقید کو سنا اور ایمانداری کے ساتھ اندرونی جائزہ لیا۔صدر ایردوان نے بتایا کہ مرکزی انتظامی کمیٹی کو نئے اور تجربہ کار رہنماؤں کے ساتھ مزید مضبوط کیا گیا ہے تاکہ نئی توانائی اور تجربہ ایک ساتھ آگے بڑھے۔

انہوں نے واضح کیا کہ AK پارٹی میں کسی کو نکالا نہیں جاتا بلکہ جماعت کو مزید مضبوط بنایا جاتا ہے۔پارٹی ملک کے مسائل کے حل کا مرکز بنی رہے گی اور عوامی خدمت کے مشن کو پوری قوت کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

Read Previous

ترکیہ میں اعلیٰ تعلیم میں بڑی اصلاحات، چار سالہ ڈگری تین سال میں مکمل کرنے کا نیا ماڈل زیرِ غور

Read Next

صدر رجب طیب ایردوان:ترکیہ علم پیدا کرنے والا ملک بن چکا ہے

Leave a Reply