turky-urdu-logo

اسلام آباد میں ورلڈ ترکش کافی ڈے کی رنگارنگ تقریب، ترک و پاکستانی مہمانوں کی بھرپور شرکت






اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں آج ورلڈ ترکیش کافی ڈے نہایت جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، جس میں پارلیمانی سیکرٹری محترمہ فرح ناز اکبر اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان خان نے شرکت کی۔


تقریب میں ترک کافی کی ثقافت، تاریخ اور اس کے عالمی ورثے پر روشنی ڈالی گئی۔ شرکاء نے ترک روایتی کافی کا لطف اٹھایا جبکہ ترک اور پاکستانی عوام کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی، دوستی اور باہمی محبت کو بھی سراہا گیا۔


مقررین نے کہا کہ ترک کافی صرف ایک مشروب نہیں بلکہ ایک ایسی ثقافتی شناخت ہے جو پاکستان اور Türkiye کو مزید قریب لاتی ہے۔ اس موقع پر ترکی اور پاکستان کے دو طرفہ ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔
ترک و پاکستانی دوستی زندہ باد۔


Read Previous

فیفا کی جانب سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عالمی امن کی کوششوں پر پہلا ’’فیفا پیس پرائز‘‘ دیا گیا

Read Next

شام میں بشار الاسد کے خاتمے کی پہلی سالگرہ—صدر احمد الشرع کا قوم سے اتحاد اور تعمیرِ نو کا پُرجوش پیغام

Leave a Reply