ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں ملک میں خواتین کی ’’رائٹیس‘‘ یعنی حق پر مبنی اور جائز جدوجہد کے لیے اپنی مکمل حمایت اور عزم کا اعادہ کیا ہے۔
صدر اردوان نے کہا کہ ترکیہ میں خواتین کی سماجی، سیاسی اور معاشی نمائندگی میں گزشتہ برسوں کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو حکومت کی جاری اصلاحات اور خواتین کے لیے فراہم کیے گئے بہتر مواقع کا ثمر ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ کی ترقی اور معاشرتی استحکام میں خواتین کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے، اور حکومت آئندہ بھی خواتین کو بااختیار بنانے، اُن کے حقوق کے تحفظ اور ہر شعبے میں اُن کی بھرپور شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔
صدر اردوان نے اس موقع پر خواتین کے حقوق، مساوات اور بااختیار بنانے کے لیے کام کرنے والی تنظیموں اور کارکنان کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا، اور کہا کہ ترکیہ خواتین کی ترقی اور تحفظ کے لیے جاری ’’جائز جدوجہد‘‘ میں ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔
