turky-urdu-logo

ترکیہ اور پاکستان کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق



ترکی کے وزیرِ توانائی و قدرتی وسائل نے وزیرِاعظم سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ترکی کے درمیان توانائی، پیٹرولیم اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔


ملاقات کے دوران وزیرِاعظم نے دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے، خصوصاً توانائی کے شعبے میں شراکت داری کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔


وزیرِاعظم نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ نے پاکستان میں آف شور اور آن شور تیل و گیس کی تلاش کے منصوبوں میں شمولیت اختیار کر لی ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان توانائی تعاون میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے ترک کمپنیوں کو پاکستان کے توانائی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت بھی دی۔


دونوں رہنماؤں کے درمیان اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ پاکستان کا ایک وزارتی وفد جلد ہی ترکی کا دورہ کرے گا تاکہ توانائی اور بجلی کے شعبے میں مزید تعاون کے نئے مواقع تلاش کیے جا سکیں۔ یہ ملاقات پاکستان اور ترکی کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔

Read Previous

اقوامِ متحدہ میں اسرائیل سے غزہ اور مغربی کنارے سے انخلا کا مطالبہ، قرارداد منظور

Read Next

تباہ حال غزہ میں زندگی کی جیت — اسرائیلی جنگ کے سائے میں 54 فلسطینی جوڑوں کی اجتماعی شادی

Leave a Reply