Turkiya-Logo-top

غزہ میں خواتین پر تشدد پر عالمی ردِعمل ناکافی ہے، قاتل و مقتول کی شناخت رویّے کا تعین کرتی ہے، صدر اردوان



ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے انقرہ میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب سے خطاب میں کہا کہ دنیا میں کسی واقعے پر ردِعمل اکثر "مرتبہ اور شناخت” دیکھ کر دیا جاتا ہے، اور یہی رویّہ مظلوموں کے لیے ناانصافی کا باعث بنتا ہے۔
انہوں نے غزہ کی صورتحال پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 70 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، لیکن عالمی سطح پر اس انسانیت سوز تشدد کے مقابلے میں ردِعمل انتہائی کمزور ہے۔


صدر ایردوان نے زور دیا کہ عالمی برادری کو دوہرے معیار چھوڑ کر خواتین کے خلاف ہر قسم کے تشدد کے خلاف یکساں اور مضبوط مؤقف اختیار کرنا ہوگا۔

Read Previous

ترکیہ اور پاکستان کے وزرائے انصاف کی ریاض میں اہم ملاقات، قانونی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

Read Next

یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کے کنٹری ڈائریکٹر اور پاکستانی ماہرِ تعلیم کی ٹی وی پروگرام میں خصوصی شرکت

Leave a Reply