ریاض: دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے انصاف کے موقع پر ترکیہ کے وزیرِ انصاف یلماظ تونچ اور پاکستان کے وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کے درمیان مفید اور اہم ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں دونوں برادر ممالک نے قانونی نظام، عدالتی اصلاحات، استعداد کار میں اضافہ، اور باہمی تعاون کے فروغ کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی۔
فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان قانونی و عدالتی شعبوں میں اشتراکِ عمل کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکیں۔
ملاقات میں آئندہ مہینوں میں اداروں کے درمیان روابط، تربیتی پروگرامز، اور تکنیکی تعاون کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ترکیہ اور پاکستان کے وزرائے انصاف نے اپنے گہرے، برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ہر سطح پر مضبوط تعاون جاری رکھیں گے۔

