ایران نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 22 نومبر سے عام بھارتی پاسپورٹ رکھنے والے تمام افراد ایران میں داخل ہونے یا ایران کے راستے تیسرے ملک جانے کے لیے پیشگی ویزہ حاصل کریں گے۔ ایرانی حکام کے مطابق نئی پابندی 22 نومبر سے نافذ العمل ہوگی اور اس کا اطلاق ٹرانزٹ مسافروں پر بھی ہوگا۔
اس فیصلے کے بعد بھارتی شہریوں کو ایران آمد، مختصر قیام یا ٹرانزٹ کے لیے بھی لازمی طور پر ویزہ لینا پڑے گا۔ ایرانی حکومت نے اس اقدام کی وجوہات پر تفصیلی بیان جاری نہیں کیا، تاہم سفارتی ذرائع کے مطابق حالیہ خطے کی صورتحال اور سکیورٹی امور کے تناظر میں ویزا پالیسی میں تبدیلی کی گئی ہے۔
