turky-urdu-logo

ترک نیول اکیڈمی کی ٹیم بین الاقوامی میری ٹائم مقابلے کی چیمپیئن — پاکستان نیول اکیڈمی کی میزبانی میں منعقدہ ایونٹ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن



ترک نیول اکیڈمی کی ٹیم نے پاکستان نیول اکیڈمی کی میزبانی میں 10 تا 13 نومبر 2025 کو منعقد ہونے والے پانچویں بین الاقوامی میری ٹائم مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی اور مقابلے کی چیمپیئن قرار پائی۔


مقابلے میں ترکیہ کی نمائندگی 6 مڈ شپمین اور 2 کوچز پر مشتمل ٹیم نے کی، جنہوں نے مختلف نیول اسکلز، فزیکل ایونٹس، سی مین شپ اور ٹیم ورک پر مبنی مراحل میں نمایاں برتری حاصل کی۔
ترکیہ نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز نہ صرف مڈ شپمین کی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ دونوں ممالک کے عسکری تعلیمی اداروں کے مضبوط تعلقات کی ایک خوبصورت مثال بھی ہے۔


ترکیہ نے پاکستان نیول اکیڈمی کی شاندار میزبانی، اعلیٰ انتظامات اور پیشہ ورانہ نظم و ضبط کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔
یہ مقابلے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون، عسکری تربیت اور میری ٹائم روابط کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Read Previous

یوکرین کے صدر زیلنسکی امن مذاکرات کی بحالی کے لیے ترکیہ روانہ

Read Next

چین کا پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کا اعلان، تعلقات باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر قائم

Leave a Reply