شام اور چین نے باہمی سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں شراکت کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ پیش رفت شام کے وزیرِ خارجہ اسعاد الشیبانی کے چین کے دورے کے دوران ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے علاقائی اور بین الاقوامی سیکیورٹی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔
بیجنگ نے شام کے سیاسی عمل کی بھرپور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین شامی حکومت کی دہشت گردی کے خاتمے، قومی سلامتی کے تحفظ اور استحکام کی بحالی کی کوششوں کو سراہتا ہے۔
دونوں ممالک نے ہر سطح پر تعاون بڑھانے، سلامتی کے اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو بہتر بنانے اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا۔
