ایران کے نائب وزیرِ خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باوجود ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر محفوظ اور فعال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنے پرامن جوہری پروگرام کے دفاع کے لیے ہر ضروری قدم اٹھاتا رہے گا۔
سی این این کے فریڈرک پلیکٹن کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں خطیب زادہ نے کہا:
“ایران کا جوہری پروگرام، خصوصاً اس کا پرامن پہلو، جیسا کہ ہم بات کر رہے ہیں، مکمل طور پر برقرار ہے۔ ہم اس کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے۔”
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران کے خلاف حملوں سے نہ تو اس کی صلاحیت متاثر ہوئی اور نہ ہی اس کے مقاصد تبدیل ہوئے۔ خطیب زادہ نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی کارروائیوں کے باوجود ایران اپنے جوہری پروگرام کو جاری رکھے گا۔
ان کے مطابق ایران خطے میں استحکام چاہتا ہے اور عالمی برادری کے ساتھ تعلقات میں باہمی احترام اور سفارتی حل پر یقین رکھتا ہے۔
(معلومات: سی این این انٹرویو)
