turky-urdu-logo

53 سال بعد پاکستان نیوی کا تاریخی دورہ—PNS سیف کا چٹاگانگ پہنچنا پاک بنگلہ دیش تعلقات میں نئے باب کا آغاز



چٹاگانگ — پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل اُس وقت قائم ہوا جب پاکستان نیوی کا جہاز PNS سیف 8 سے 11 نومبر تک چار روزہ خیرسگالی دورے پر بنگلہ دیش کے چٹاگانگ پورٹ پہنچا۔ 1971 کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا سرکاری نیول پورٹ کال ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام، بحری تعاون، اور سفارتی روابط کے نئے دور کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔


دورے کے دوران PNS سیف پر خصوصی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی بنگلہ دیش نیوی کے سربراہ ایڈمرل ایم نجم الحسن تھے۔ پاکستان نیوی کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف اور پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر نے بنگلہ دیشی نیول چیف کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس تقریب میں ڈپلومیٹس، اعلیٰ عسکری افسران، صحافیوں، ماہرین اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی، جو اس دورے کی علاقائی تعاون اور بحری شراکت کے فروغ میں اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔


ماہرین کے مطابق، اس طرح کی خیرسگالی ملاقاتیں علاقائی ہم آہنگی، عوامی روابط، اور باہمی اعتماد میں اضافہ کرتی ہیں۔ بحرِ بنگال اور بحرِ ہند کے وسیع خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ بحری سکیورٹی کے لیے یہ دورہ ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔


یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون اور ایک مستقبل کے بہتر، پُرامن اور مضبوط علاقائی نیٹ ورک کی طرف اہم ہے

Read Previous

ترکیہ میں امریکی مسلمانوں کی رفاحی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیویلپمنٹ کے استنبول دفتر کا افتتاح،احسن شفیق ترکیہ بورڈ کے پہلے چیئرمین منتخب

Read Next

قبرص مسئلے کا واحد حقیقی حل دو ریاستی مساوی وجود—صدر ایردوان کی ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

Leave a Reply