turky-urdu-logo

ترکیہ میں جوا اسکینڈل نے فٹبال کو ہلا کر رکھ دیا — 1,024 کھلاڑی معطل، تحقیقات کے دوران بڑے کلب بھی زد میں



انقرہ — ترکیہ میں کھیلوں کی تاریخ کا سب سے بڑا جوا اسکینڈل سامنے آگیا ہے، جس کے بعد ترکش فٹبال فیڈریشن (TFF) نے بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 1,024 فٹبالرز کو معطل کر دیا ہے۔


فیڈریشن کے مطابق، تحقیقات کے ابتدائی نتائج نے انکشاف کیا ہے کہ درجنوں کھلاڑی آن لائن بیٹنگ نیٹ ورکس کے ذریعے میچوں کے نتائج پر اثر انداز ہو رہے تھے۔ معطل شدہ کھلاڑیوں میں سے 27 فٹبالرز کا تعلق ترکیہ کے ٹاپ ڈویژن کلبوں سے ہے، جبکہ دیگر کا تعلق دوسری، تیسری اور چوتھی ڈویژن سے بتایا جا رہا ہے۔


ترکش فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ تھرڈ اور فورتھ ڈویژن کے تمام میچز دو ہفتوں کے لیے معطل کر دیے گئے ہیں تاکہ تفتیش بغیر کسی دباؤ کے مکمل کی جا سکے۔


ذرائع کے مطابق، یہ اسکینڈل اس وقت منظر عام پر آیا جب سیکیورٹی ایجنسیوں نے فٹبالرز کے بینک ریکارڈز، موبائل ڈیٹا اور سوشل میڈیا پیغامات کی بنیاد پر مشتبہ سرگرمیوں کا پتہ چلایا۔
ترکش فٹبال فیڈریشن کے چیئرمین نے کہا ہے کہ “کھیل کی ساکھ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ جو بھی قصوروار ثابت ہوا، اسے تاحیات فٹبال سے بے دخل کر دیا جائے گا۔”


اس اسکینڈل نے ترکیہ کی فٹبال برادری میں شدید ہلچل مچا دی ہے، اور شائقین کھیل انصاف کے تقاضے پورے کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Read Previous

میئر استنبول کے خلاف بدعنوانی کے سنگین الزامات — استغاثہ کا امام اوغلو کو 2 ہزار سال سے زائد قید کی سزا دینے کا مطالبہ

Read Next

ترکیہ کے ڈرامے نہ صرف اداکاروں بلکہ شاندار محلوں، قدیم گلیوں اور قدرتی مناظر سے بھی ناظرین کو مسحور کر رہے ہیں

Leave a Reply