turky-urdu-logo

افغانستان نے پاکستانی ادویات پر پابندی اور تجارت ختم کرنے کا اعلان کر دیا



کابل حکومت نے پاکستان سے درآمد کی جانے والی تمام ادویات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ افغان وزارتِ صحت کے مطابق، مقامی دواساز صنعت کو فروغ دینے اور معیار کو بہتر بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔


ذرائع کے مطابق، افغان حکام نے پاکستان کے ساتھ تجارتی روابط کو بھی محدود کرنے اور بتدریج ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اقتصادی ماہرین کے مطابق، یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے کشیدہ تعلقات کو مزید متاثر کر سکتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب سرحدی تجارت دونوں معیشتوں کے لیے اہم کردار ادا کر رہی تھی۔


پاکستانی حکام نے تاحال اس اعلان پر باضابطہ ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

Read Previous

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کا بنگلہ دیش کا سرکاری دورہ

Read Next

27ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت سے منظور، نواز شریف نے بھی حق میں ووٹ دیا

Leave a Reply