ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے جمہوریہ ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کی 87ویں برسی پر ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور یونان کے شہر تھیسالونیکی میں اتاترک کے آبائی گھر کی بحالی کے منصوبے کا افتتاح کیا۔
صدر ایردوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ
“ہم دن رات محنت کر رہے ہیں تاکہ ترکیہ کو نئے صدی کے سب سے طاقتور عالمی کرداروں میں شامل کر سکیں۔”
انہوں نے کہا کہ اتاترک کا وژن، قومی وقار اور جدید ترکیہ کی بنیاد آج بھی قوم کے عزم اور اتحاد کی علامت ہیں۔ ان کے مطابق آبائی گھر کی بحالی ترکیہ کی تاریخی جڑوں سے وابستگی اور قومی تسلسل کی ایک علامت ہے، جو ترکیہ کی ‘‘ابدی روح’’ کو ظاہر کرتی ہے۔
تقریب میں ترک حکام، یونانی نمائندوں اور ترک سفارتخانے کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

