پاکستانی سفیر نے انقرہ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی طلبہ کے ایک وفد کی میزبانی کی۔
اس موقع پر سفیرِ پاکستان نے طلبہ کو ان کی تعلیمی کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بیرونِ ملک پاکستان کے طلبہ ملک کا سفیر اور فخر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کا مستقبل ہے، اور ان کی کامیابیاں ملک کے روشن چہرے کو دنیا کے سامنے اجاگر کرتی ہیں۔
تقریب میں طلبہ نے بھی اپنی تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا۔




