turky-urdu-logo

گوگل پاکستان کو ایکسپورٹ حب بنانے کا خواہاں — معاشی استحکام پر عالمی اعتماد میں اضافہ، وزیر خزانہ




وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ گوگل پاکستان کو ایکسپورٹ حب بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جو ملکی معیشت پر بڑھتے ہوئے بین الاقوامی اعتماد کا مظہر ہے۔


وزیرِ خزانہ کے مطابق، پاکستان کی میکرو اکنامک اسٹیبلٹی کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا آئندہ ہدف انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور میری ٹائم سیکٹر پر فوکس کرنا ہے تاکہ ایکسپورٹس کو وسعت دی جا سکے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں۔


محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ پاکستان کے معاشی اشاریے درست سمت میں جا رہے ہیں، اور عالمی ادارے بھی ملک کی اقتصادی کارکردگی کو تسلیم کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نجی شعبے کے ساتھ مل کر معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔


Read Previous

ارطغرل غازی کے عبدالرحمٰن الپ (جلال آل) کا پاکستان کے نام خصوصی پیغام

Read Next

پاکستان کی قطر کو دفاعی تعاون اور مشترکہ پیداوار کی پیشکش — پاک قطر دفاعی تعلقات نئے دور میں داخل

Leave a Reply