Turkiya-Logo-top

انطالیہ میں آذربائیجانی کلچرل ایمبیسیڈرز فورم — سفیر رشاد محمدوف کا خطاب




ترکیہ کے شہر انطالیہ میں 3 نومبر کو آذربائیجان کی وزارتِ ثقافت اور اسٹیٹ کمیٹی برائے امورِ ڈائسپورا کے زیرِ اہتمام پہلی مرتبہ آذربائیجانی کلچرل ایمبیسیڈرز فورم منعقد ہوا۔ اس اہم فورم سے آذربائیجان کے سفیر رشاد محمدوف نے خطاب کیا۔


فورم کا مقصد عالمی سطح پر آذربائیجان کی ثقافت کے فروغ، بیرونِ ملک آذربائیجانی کمیونٹی کے درمیان رابطوں اور ڈائسپورا سرگرمیوں کو مضبوط بنانے پر مرکوز تھا۔


اپنے خطاب میں سفیر رشاد محمدوف نے کہا کہ یہ فورم آذربائیجان کی قومی ثقافت کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے اور ڈائسپورا کی سرگرمیوں کو مزید فعال و مؤثر بنانے کے حوالے سے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ برادر ملک ترکیہ میں اس فورم کا انعقاد دونوں ممالک کے ثقافتی تعلقات مضبوط کرنے کی سمت اہم قدم ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ
“یہ فورم آذربائیجان اور ترکی کے درمیان ثقافتی تعاون کو مزید فروغ دے گا اور ہماری وحدت اور بھائی چارے کو مزید مستحکم کرے گا۔”


فورم میں شریک مندوبین نے ثقافتی ورثے، میڈیا تعاون، نوجوانوں کے تبادلوں اور عالمی سطح پر آذربائیجانی شناخت اور پیغام اجاگر کرنے کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Read Previous

کامسیٹ اجلاس: پاکستانی وزیرِ تجارت کی استنبول میں ترک ہم منصب سے ملاقات

Read Next

استنبول اجلاس کے بعد 7 مسلم ممالک کا مشترکہ اعلامیہ — غزہ کا نظم و نسق فلسطینیوں کے سپرد، اسرائیل سے فوری جنگ بندی کی پاسداری کا مطالبہ

Leave a Reply